اسلام آباد

سی ڈی اے کے محنت کش کو سڑکوں پرآنے پر مجبورنہ کیا جائے۔ چوہدری محمد یسین

اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یسین گروپ کی جانب سے سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات،چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے مرکزی یونین آفس جی سیون ستارہ مارکیٹ میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر مزدور یونین کے مرکزی قائدین،رابطہ کمیٹی و مشاورتی کونسل کے اراکین اور سوشل میڈیا ٹیم کی موجودگی میں پریس کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین وفاقی ترقیاتی ادارے میں کام کرنے والے مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جسے محنت کشوں کے ووٹ کی طاقت سے چارمرتبہ کامیابی نصیب ہوئی جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود،رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے

،ہم ہمیشہ ادارے میں صنعتی امن کوقائم رکھنے کے لیے افہام و تفہیم اور مذاکرات کی سیاست پر عمل پیراہوئے اور گزشتہ ریفرنڈم ستمبر2021میں سی ڈی اے کے محنت کش نے اپنے منتخب نمائندوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے تاریخی مینڈیٹ دے کر منتخب کیا،مزدوروں کے مسائل و مراعات کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا سی بی اے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ملک کے قوانین اورپارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قواعد کے مطابق سی بی اے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ انتظامیہ کے سامنے اپنے محنت کشوں کے جائز مطالبات کو پیش کرے جبکہ بدقسمتی سے گزشتہ سی بی اے نے اپنے پورے دور میں چارٹر آف ڈیمانڈ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج بے شمار مسائل حل طلب ہیں،مزدور یونین کی ٹیم نے اپنی پوری محنت،لگن اور جدوجہد سے سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان کے ذریعے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا تاکہ اس کے ذریعے ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے اور چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل چیدہ چیدہ مطالبات اور مسائل کو مزدور یونین سی ڈی اے انتظامیہ کے سامنے پیش کر رہی ہے

جس کے مطابق سی ڈی اے ملازمین بشمول ریٹائرڈ اور بیوہ کے منظورشدہ پلاٹوں کی فوری الاٹمنٹ،تمام ہاسنگ سوسائیٹیز میں ملازمین کے لیے 25%کوٹہ مختص کیا جائے،آٹھ سال مدت ملازمت پوری کرنے والے ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کے لیے پالیسی بنائی جائے،سی ڈی اے ملازمین کے لیے نئی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کی جائے،پالیسی کے ذریعے ہر ملازم کی ریٹائرمنٹ سے پہلے اسکا بچہ /بچی سی ڈی اے میں بھرتی کی جائے،ٹائم سکیل پروموشن پر فوری عمل درآمد کیا جائے،سی ڈی اے ایمپلائزسروس ریگولیشن میں ترامیم کی جائیں اورچارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود تمام کیٹگریز کی لائن آف پروموشن بنائی جائے،نئی آسامیاں تخلیق کرنے کے ساتھ فیلڈ سٹاف کی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کو ختم کیا جائے اورپروموشن کوٹہ میں اضافہ کیا جائے،سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کی آسامیوں میں ضرورت کے مطابق بھرتی کرکے موجودہ کمی کو پوراکیا جائے،نئے الانسز کی منظوری دی جائے اور موجودہ الانسز میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے لیے سی ڈی اے اپنے رول ریگولیشن مرتب کرے اور معذورافراد کے لیے سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ سمیت دیگر مراعات میں 5%کوٹہ مختص کیا جائے،ادارے میں بطور ایکٹنگ چارج کام کرنے والے تمام ملازمین جو دس سال معیادمکمل کر چکے ہیں انکو موجودہ آسامیوں پر مستقل کیا جائے

،فیلڈ سٹاف کے لیے سائیٹ آفس ترجیح بنیادو ں پر تعمیر کیے جائیں،ملازمین کی ڈبل بیسک پے منظور کی جائے،سی ڈی اے ہسپتال میں ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ بجٹ میں سوفی صد اضافہ کیا جائے،سی ڈی اے قبرستان میں جہاں سٹاف کی کمی کے باعث پرائیویٹ لوگوں سے کام لیا جا رہا ہے وہاں سٹاف کی کمی کو پوراکرنے کے لیے فوری نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں،بیوہ فنڈ اور میرج گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،سینی ٹیشن،انوائرمنٹ اور ٹیوب ویل ڈویژن کے فیلڈ سٹاف کے لیے سائیٹ آفس اوررہائشی کمروں کا بندوبست کیا جائے،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ملازمین کے دیگر مسائل جو چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہیں اور ہم قومی صنعتی تعلقات ایکٹ کے مطابق یہ چارٹر آف ڈیمانڈ انتظامیہ کو پیش کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر قانون کے مطابق فوری مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے،ادارے کی ترقی اوربہتری کے لیے بطور سی بی اے ہم اپنا مثبت کرداراداکرتے رہیں گے،

ملک کی موجودہ معاشی اور عدم استحکام کی صورتحال کے پیش نظر سی ڈی اے کے مزدورکو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے اور ہمارے پیش کردہ مطالبات کو بذریعہ مذاکرات حل کیا جائے اور فوری طور پر اس پر عمل درآمد کیا جائے،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی صابر حسین،سردار آصف ودیگر رہنماں نے محنت کشوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے اپنے قائد کی ہر پالیسی پر عمل پیراں ہونے کا یقین دلایا۔چوہدری محمد یسین نے اس موقع پر میڈیا کے تمام دوستوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتاہوں کہ بذریعہ پریس کانفرنس سی ڈی اے ملازمین کے جو مسائل ہم نے آپ تک پہنچائے آپ موجودہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر،حکومت وارباب اختیار تک ان مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker