پاکستان

ایوان بالا ، توشہ خانہ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سمیت کئی بلز منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)ایوان بالا میں توشہ خانہ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سمیت کئی بلز پیش کردئیے گئے ،چیئرمین سینیٹ نے ایوان کی منظور ی کے بعد بلز متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردئیے۔

سوموار کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران توشہ خانہ کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے پیش ہونے والے بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا سینیٹر مہر تاج روغانی کی جانب سے نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال کے حوالے سے بل بھی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ،سینیٹر دلاور خان نے ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی بل 2023پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

ایوان بالا نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ رجسٹریشن بل کثرت رائے سے منظور کر لئے۔سوموار کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیزنے انسداد منشیات ترمیمی بل 2022پیش کیا چیرمین سینیٹ نے بل کی شق وار منظوری لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر بل کو منظور کر لیا

اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے سینٹ اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں 50سے 60لاکھ بچے نشے کی لعنت میں مبتلا ہیں اس بل کا مقصد تعلیمی اداروںکو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا ہے۔سینیٹر کہدہ بابر نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈرجسٹریشن آف کوالٹی ایشورنس بل 2023 پیش کیاچیرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر بل کو منظور کر لیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker