اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم ، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے شہری ایڈووکیٹ جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم شہبازشریف، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، خیبرپختونخوا کے گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کروانے کاحکم دیا اور آئین کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درامد کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی آئین کے آرٹیکل-204 کے تحت توہین عدالت کے ذمرے میں آتی ہے، حکومت دستیاب فنڈ ایسے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے جنہیں انتخابات پر فوقیت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے حکم کی تشریح بھی درست طور پر نہیں کر رہی ہے اور غلط تشریح کر کے انتخابات سے فرار حاصل کر رہی ہے۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کے خلاف آئین کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے اور فریقین کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کروانے کا حکم صادر کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker