
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جوکہ آج سنایا گیاہے ، شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد کے ویمن تھانے میں بغاوت کا مقدمہ درج تھا جسے خارج کر دیا گیاہے ۔