پاکستان

عمران خان امریکی لابنگ فرم کیساتھ معاہدوں کے حوالے سےوضاحت دیں،شیری رحمن

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے اپنےٹوئٹ میں کہا ہےکہ پی ٹی آئی نےامریکا میں کھوئی ساکھ بحال کرنےکیلئے ایک اورلابنگ فرم سے معاہدہ کیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نےکہا ہے کہ’پرائےکنسلٹنٹ’ کےساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کےساتھ تعلقات بہترکرنا ہے۔انہوں نےمزید لکھا کہ ”سازشی سائفر“میں ناکامی کےبعد اب زوروشورسےڈالرز میں اثرورسوخ خریدا جارہا۔یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی،

شیری رحمان نے کہا کہ یہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالےسے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی۔مزید لکھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سےتعلقات داؤ پرلگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئےلابنگ کمپنیزکی خدمات لےرہےہیں۔عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نےمن گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا،آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ “ کھیلنے“کا منصوبہ بنا رہےتھے،ان کا دوہرامعیاراوریو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker