اسلام آباد(آئی پی ایس)پیٹرول کی قیمتوں سےمتعلق وزارت پیٹرولیم کا نیا بیان سامنےآگیا،مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔وزیرمملکت برائےپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں،ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے۔
مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کیلئےایک دن میں 5 لٹرسستا پیٹرول ملے گا۔2کروڑ14لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں،گاڑیوں کاپٹرول ملاکرماہانہ460ملین لیٹر پیٹرول کااستعمال بنتاہے،چھوٹی گاڑیوں کو30لیٹرتک ماہانہ ریلیف دینےکی تجویزہے۔امیرکیلئے پیٹرول مہنگا کرکےغریب کو ریلیف دیں گے۔وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کو100فیصدریلیف ملےگا،
پٹرول بلیک سےبچنے کیلئےموٹرسائیکل کی یومیہ حد 2لیٹرمقررکریں گے۔موٹرسائیکل سوارماہانہ21لیٹرپٹرول استعمال کرتاہےاس وقت ملک میں2کروڑ60 لاکھ موٹر سائیکل ہیں۔مصدق ملک نے کہا 15دن بعدامیراورغریب کےپٹرول کےفرق کااعلان ہوگا، امیر اورغریب کےپٹرول میں100روپےفی لیٹرفرق ہوگا۔وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق نےکہا کہ ریلیف کیلئےتین آپشن زیرغورہیں،پاسورڈ کےذریعے یا کارڈ یا پھربی آئی ایس پی کےذریعے ادائیگی زیربحث آئی۔