اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے، لابی اپنے کٹھ پتلی کوبچانے کیلئے سامنے آچکی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، زلمے خلیل زاد کا بیان اسی منصوبے کی کڑی ہے۔

 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جارہے ہیں، فارن فنڈنگ کا گٹھ جوڑبے نقاب ہو گیا فارن ایجنٹ کون ہےثابت ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی نے 4 سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کیں، کٹھ پتلی پاکستان میں مالیاتی، سیاسی، سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے۔سابق امریکی سفیرزلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی پرپابندی لگنے والی ہے،ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker