اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، شیخ رشید نے خبردار کر دیا

راولپنڈی (آئی پی ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، عوام صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ لوگ اسے مارنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ، نہ ہی الیکشن کی تیاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، ممکن ہے یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker