
اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے ہو گی۔
رمضان المبارک جمعے کو سپریم کورٹ صبح 8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے تک وصول کی جائے گی۔سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں اوقات کار کی پابندی کی جائے۔