اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے ایوان بالا کی گولڈن جوبلی پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت بحران سے گزر رہی ہے ، معاشی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسی ضروری ہے ، چیئرمین سینیٹ تمام جماعتوں کو ساتھ بٹھانے ، میثاق معیشت کیلئے کردار ادا کریں ، پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے کی جانب جا رہا ہے ، آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جلدمعاہدہ ہونا چاہیے ، بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو بھی ایوان بالا میں نمائندگی دی جانی چاہیے ، کامرس سے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں مختلف چیمبرز کو بلایا جانا چاہئے ، اسلام آباد کوصوبائی اسٹیٹس دیا جانا چاہئے ، الگ صوبائی اسمبلی ہونی چاہئے، بھارت کے دارالحکومت میں بھی اسی طرح کا سسٹم رائج ہے ، اس اقدام سے شہر اقتدار میں بہتری آ سکتی ہے تو اس میں کوئی مظائقہ نہیں ہونا چاہئے۔