اہم خبریںتجارت

ڈالرکو پھر رگڑا،روپیہ ہوگیا تگڑا

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
آج جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ایک ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں اس وقت ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker