
اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں۔
حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو محکمۂ داخلہ کے اس اقدام پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 77 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، رانا ثناء لاشیں اور خون چاہتا ہے، یہ خون کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےقانون و آئین کو ہاتھ میں نہیں لیا، کارکنوں سے اپیل ہے پرامن رہیں،ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آج کنٹینر لگانے سے عمران خان غیر مقبول ہو جائیں گے، پر امن ریلی روکنےکیلئےشہر میں جلسے،جلوس پرپابندی عائد کردی گئی، نگراں وزیراعلیٰ جمہوری عمل کو منجمد کر رہےہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے پہلے انسانی بنیادی حقوق پامال کرنا مناسب نہیں، نگراں وزیراعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔۔واضح رہے کہ پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے





