ایتھوپیا کے دوسرے بڑے تجارتی اور صنعتی مرکز کے میئر ڈاکٹر ٹیشوم اڈوگنا نے خصوصی اقتصادی زونز میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات اور سہولیات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ٹیکس کی چھوٹ ملے گی اور ون ونڈو کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایتھوپیا میں پاکستان کے تجارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہوئے کہی۔ میئر نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے شیگر سٹی میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے کاروباری ماحول میں مماثلت ہے جو مستقبل میں کاروباری مواقع بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ شیگر ریجن کی آبادی 50 لاکھ ہے اور یہاں سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس خطے میں فارماسوٹیکل، ٹیکسٹائل، کیمیکل، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ ترقی کی رفتار جو میں نے ایتھوپیا میں دیکھی مجھے یقین ہے کہ یہ ملک پانچویں نمبر سے افریقی براعظم کی پہلی معیشت بن جائے گا اور اس کا سہرا وزیر اعظم ابی احمد کو جاتا ہے کہ انہوں نے مفاہمت کی راہ ہاپناٸی اور اپنی بیرونی لمساٸیوں سے بھی امن کاسلسلہ شروع کیا۔اورا نہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی پوری توجہ سیاسی مفاہمت کے بعد معیشت پر ہے۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے شگر کے میئر کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع ثقافتی طاٸفہ کی جانب سے ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔