پاکستان

خیبرپختونخواہ میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے

پشاور(آئی پی ایس) نواحی علاقوں میں 6 گھنٹوں کے دوران دو پولیس چوکیوں پر دستی بم حملے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ مچنی پولیس اسٹیشن چوکی پر شرپسندوں نےدستی بم سے حملہ کیا ۔جہاں موٹر سائیکل سوار ملزم نے چوکی کے احاطے میں ہینڈ گرینڈ پھینکا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے ریگی پولیس چوکی، صبح ساڑھے 6 بجے مچنی پولیس چوکی پر حملے کئے گئے ،پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker