
اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے’’ پلان بی‘‘ تیار کرلیاگیا ،وفاق دارالحکومت کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پی ٹی آئی اسلام آباد کی قیادت سمیت سرگرم کارکنان کی فہرست تیار کرنے کی ہدایات کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اسلام آباد داخل ہوتے ہی گرفتار کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریک انصاف کے کارکنان کی لسٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا جا چکا ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ہدایات موصول ہونے پر افسران نے گرفتاری کے لیے پلان بی ترتیب دے لیا ہے۔





