بین الاقوامی

سعودی عرب،چوہدری محمد اظہر وڑائچ کا کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(آئی پی ایس) سعودی عرب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوھدری محمد اظہر وڑائچ کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں قونصل جنرل خالد مجید بھی شریک تھے

 

جدہ میں عشائیے کی تقریب میں سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوھدری اظہر وڑائچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور شناخت ہے ہم سب کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے بیرون ملک آپس میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے اس موقعہ پر قونصل جنرل خالد مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بڑا فعال اور متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیتی ہے سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے

 

جس پر وہ کمیونٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قونصل خانہ پاکستان اپنے لاکھوں ورکرز کے مسائل کو حل کرنے سمیت انکی رہنمائی کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کو جاری رکھے ہوئے ہے چوھدری اکرم گجر کی جانب سے بھی کہا گیا کہ قونصلیٹ اور کیمونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بدولت بہت سے مسائل کو حل کرنا ممکن ہوتا ہے بلکہ دیگر سرگرمیوں میں بھی فعال کردار نبھایا جاتا ہے عشائیے کے میزبان چوہدری اظہر وڑائچ نے قونصل جنرل سمیت دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker