پاکستان

ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئیں۔پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کوپریشانی سے نجات ملی ہے۔ اضافے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker