اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکاہے ، عمران خان کا دعویٰ

لاہور (آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکا ہے، شہباز شریف ، ڈرٹی پیری اور رانا ثناءاللہ تینوں کو خوف ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جاؤں، سب جانتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن 3 لوگوں کو میں نے نامزد کیا وہی مجھے قتل کرانے کی کوشش میں ملوث ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے وقت 5 نامعلوم افراد عدالت میں موجود تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ شہباز شریف ، ڈرٹی پیری اور رانا ثناءاللہ تینوں کو خوف ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جاؤں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker