اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب سے آٹھ دہشت گرد گرفتار

لاہور (آئی پی ایس) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر لاہور اور سرگودھا میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران صوبائی دارالحکومت سے 5 اور سرگودھا سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں لقمان، انس، سلیمان، نجیب اللہ اور ثناءاللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker