پاکستان

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی بھی آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ جس میں وہ مبینہ طور پر سیاسی معاملات سیٹل کرنے کیلئے اپنے بھائی کو ہدایات دے رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق آج کل پاکستانی سیاست میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری سے زیادہ دور دورہ آڈیو لیکس کا ہے جس نے ہر کسی کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ اب ایک اور نئے انکشاف کے ساتھ فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر کسی معاملے کو سیٹل کرنے کیلئے فیصلہ سازی کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ایک دوسرے کو ” ہاں جی “ کہہ کر ہوتاہے ،

 

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ” اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس )کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراؤ پنجاب کے ساتھ، دوسرا اپنامظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں، ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے۔ آپ بتائیں اس کا کیا کرنا ہے، میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چار استغاثہ کراؤ، ان پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے۔“

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker