اسلام آباد(آئی پی ایس)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر اقتدار میں دفعہ 144 نفاذ کر دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کی بنیاد پر عدالتوں کے باہر اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جب کہ عدالتوں کے باہر کسی بھی احتجاج کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
کسی بھی سماعت کے دوران متعلقہ لوگوں، وکلاء اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیاسی لیڈروں کی پیشی کے دوران کارکنان کو عدالت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے دوران کارکنان کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی۔کارکنان زبردستی احاطہ عدالت میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ کارکنان نے حکومت مخالف احتجاج اور نعرے بازی بھی کی تھی۔