اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس اور سینئر ترین ججر کو دھمکی ناقابل قبول ہے: فواد چودھری

لاہور(آئی پی ایس) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر آج غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا ہے، قریب ترین دوست ممالک اس لئے حکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker