بین الاقوامی

پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر شاندار تقریب کا اہتمام

جدہ(آئی پی ایس) پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

 

تقریب میں سعودی اعلیٰ عہدیدار عبدالخالق الزہرانی ڈائریکٹر جنرل وزارت اطلاعات مکہ ریجن وزارت خارجہ مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل چیف آف رائل پروٹوکول احمد بن ظفر پاکستانی قونصل خانہ کے افسران، تقریب میں موجود تھے پاکستانی انعام یافتہ شیف حناء شعیب کی تیار کردہ بریانی اور کھانوں سے مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی ایک زندہ جاوید مثال ہے جو وقت کے ساتھ گہری ہو رہی ہے. سعودی عرب چوبیس لاکھ بسنے والے پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جہاں سرکار کی جانب سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جاتی ہے قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے پاکستانی شیف حناء شعیب، اور شگوفہ سیاسی وسماجی شخصیت مسعود پوری کو انکی کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی پیش کی گئی،

 

پاکستان کے نامور قاری صداقت علی نے خصوصی شرکت کر کے تلاوت قرآن پاک پیش کی جس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker