کراچی(آئی پی ایس)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر مہنگا ہو گیاہے ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں 13 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 280 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1600 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔