پاکستان

ایف آئی اے کافرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کاکہناہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے ،فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈوارنٹ حاصل کئے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker