کراچی(آئی پی ایس) ڈالر نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے پھر چھکے چھڑا دیئے ،قیمت میں بڑا اضافہ ،کاروباری افراد سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا گیا۔انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 260 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 747 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔