اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں اہم پیشرفت

لاہور(آئی پی ایس) عدلیہ کیخلاف توہین آمیز تقریرکا معاملہ، مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عدلیہ کیخلاف توہین آمیز تقریر پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کرلئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیے آپ کی درخواست کیسے قابلِ سماعت ہے؟ بتائیے اس عدالت کے پاس سماعت کا اختیار کیسے ہے؟ یہ تو سپریم کورٹ کے ججز کے متعلق ہے تو آپ وہاں جائیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف توہین آمیز جملے بھرے جلسے میں ادا کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون بتادیں کس قانون کے تحت حکم جاری کروں؟ درخواست گزار نے کہا کہ میں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ اسی قانون کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔ مریم نواز نے چھ توہین آمیز باتیں کی ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker