پاکستان

’’عمران خان اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ‘‘

مریدکے(آئی پی ایس) عمران خان تاریخ کا سیاہ باب ہےجو اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان قائم رہے گا مگر اسے تباہ کرنے والا عمران قائم نہیں رہے گا، اگرعمرانی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک ٹوٹ جاتا۔

رانا تنویر نے کہا کہ لاڈلا روزانہ قانون کا مذاق اڑاتا ہے اور لاڈلا پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،عمران خان اورپرویز الٰہی بہت بڑے ڈرامے ہیں، ان کی پارٹی اب تھیٹربنےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 3 بارکا منتخب وزیراعظم نوازشریف قانون کی حکمرانی کے لیےگریڈ 20 کے سرکاری ملازمین کے سامنے پیش ہوتارہا، نواز شریف کو اقامے پر تاحیات نااہل کیاگیا جب کہ لاڈلےکوکھلی کرپشن پربھی موجیں کرائی جارہی ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker