اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ،2اہلکار شہید

پشاور(آئی پی ایس)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اوردو زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق شہداء میں سپاہی افضل اور سپاہی عمران شامل، ذرائع شمالی وزیرستان: زخمیوں میں سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker