پاکستان

عمران خان کیخلاف کتنے مقدمات زیرالتو ہیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات زیرالتواہیں اور کس میں گرفتاری کا خدشہ ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورلاہور کی مختلف عدالتوںاور الیکشن کمیشن میں عمران خان کے 36 کیسز زیر التوا ہیں ،ان مقدمات میں نااہلی، ضمانت، فوجداری کارروائی، ہتک عزت کے کیسز شامل ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ فوجداری کارروائی اور ٹیریان نااہلی کیس اہم ہیں ،تھانہ سنگجانی کے دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت ابھی کرانا باقی ہے۔

دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان لاہور ہائیکورٹ سے 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری زیرالتوا ہے،عمران خان کی ان 2 مقدمات میں ضمانت خارج ہوئی تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے ۔

25 سے زائد فوجداری مقدمات میں عمران خان اس وقت ضمانت پر ہیں ،سب سے زیادہ 25 مقدمات اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں زیرالتوا ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker