
کوئٹہ(آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا،4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں صبح کے اوقات میں ہوا، جب لوگ خریداری کیلئے جائے وقوع پر موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔