پاکستان

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،7دہشت گرد گرفتار،گولہ بارود برآمد

لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی فورس ( سی ٹی ڈی )نےکامیاب آپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لاہور اور دیگر شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیےہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی لہر میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےلاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔دہشت گردوں کی شناخت ٹی ٹی پی احمد اللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان ، امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔رواں ہفتے 423 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کی سپاہ ہے ۔واضح رہے کہ خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والےدہشتگرد کی شناخت کالعدم جماعت کے کمانڈر کے نام سے ہوئی تھی کمانڈر راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔دہشتگرد ملک بھر میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ کررہےتھے۔دہشتگرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہناتھا کہ سی ٹی ڈی ملتان نے دہشتگردوں کی گرفتاری کےلیے خانیوال میں چھاپہ مارا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker