اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر بڑا الزام عائد کردیا

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی سینئر خاتون رہنما یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں ، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری عمران خان پر ہونیوالے حملے کی تحقیقات نہیں ہونے دے رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملےکے شواہد کو ضائع کرنےکی کوشش کی گئی۔

یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے ، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانےکی کوشش کی جارہی ہے اور رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جےآئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنےکی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker