اسلام آبادپاکستان

بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی ،ایک مزدور جاں بحق

اسلام آباد(آئی پی ایس ) بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ۔

 

ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس اور امدادی ٹیموں کی جانب سے دیگر مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

 

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھارہ کہو کی طرف نہ جائیں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے اجتناب کریں ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker