پاکستان

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا،آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چار بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے،بینچ تین جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بینچ چار میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker