پاکستان

جیل بھرو تحریک ختم اور ’’ضمانت کراؤ‘‘ شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس) جیل بھرو تحریک، جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے، جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراؤ تحریک شروع ہوچکی ہے۔

 

جیل بھرو تحریک پر اپنے رد عمل میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا  کہ عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں، جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے، "رہا کرو” اور "بیمار ہوں” کی منتوں میں بدل گئی ہیں، پولیس ہر روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے۔

 

امیر مقام نے کہا کہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی لیکن وہ گھر سے باہر نہ نکلے ، عمران کے لئے جان حاضر ہونے کے دعویدارجیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما "پلستر نیازی” کی طرح بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker