اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ : انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت

اسلام آباد(آئی پی ایس) پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر ہو گی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل، پی ڈی ایم سمیت سیاسی جماعتوں، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

سوموٹو پر 9 رکنی بینچ کے تین ججز نے سوالات اٹھائے ہیں۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ کیا دونوں اسمبلیاں آئین کے مطابق تحلیل ہوئیں؟

جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تحفظات نوٹ کر لئے ہیں، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات وقت پر چاہتے ہیں، سنگین حالات میں وقت بڑھ سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker