پاکستان

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیس:سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیس میں حکام سے 24 فروری تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

 

دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت کسٹمز حکام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کو چیک کرتا ہے؟جس پر کسٹم نے وکیل نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال ہو تو کسٹم چیک کر سکتا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ این ایل سی سیل سامان افغانستان لے جارہا ہے کیا کسٹم کو اس پر شک ہے؟

 

قانون کے مطابق کوئی قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے نہ ہی اشیاءلے جانے پر پابندی ہے،کسٹم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سپروائز تو کر سکتا ہے لیکن کیا سیل سامان کھول سکتا ہے؟کیا کسٹم ایک دم کسی بھی سامان کو کہیں بھی کھول کر کسی کو ہراساں کرسکتا ہے؟عدالت عظمی نے اس موقع پر کسٹم حکام سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اختیارات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت 24 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker