
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور وزیر اعظم شہباز شریف ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست حاجی پرویز خان کے خلاف زمین کے تناز عے پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کے گرفتاری کیلئے چھاپے ۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں حاجی پرویز خان کے علاوہ چودھری عامر و دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ اڈیالہ گاؤں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے دوران حبیب نامی شخص کے قتل پر درج کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اڈیالہ گاؤں میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی تھی۔مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔





