اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ مؤخر کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کی رائے کے بعد سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کیمشن کی قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ تھا، اجلاس میں معاملہ کو زیر غور لائے بغیر مؤخر کیا گیا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker