
لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشبیر گجر کیخلاف پولیس پر حملہ اور دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت پرانسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزمان کی جانب سے سلیم لادی اور چوہدری نعمان عتیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شبیر احمد گجر ، خالد محمود گجر ،طارق فاروق اور عدیل محمود نے عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانتیں دائر کی۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ڈر ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ہماری عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے ۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پر حملہ اقدام قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔





