پاکستان

عارف علوی جنرل یحییٰ کا کردار ادا کررہے ہیں،جاوید لطیف

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آئین شکن ہمیں آئےن کا درس نہ دیں، آئین شکن آئین کی آڑ میں وہ واردات کرنیوالے ہیں جس سے ریاست کو خطرہ ہو گا،آج جنرل یحیٰی کا کردار عارف علوی ادا کرتے نظر آ رہے ہیں،ہدایت کار اور سہولت کار عمران خان کو مکمل سہولت دے رہے ہیں ،ہمارے لئے ریاست اور آئین مقدم ہے ،ہم نے اپنی قربانی ریاست کیلئے دی تھی۔

 

اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنتے آئے ہیں کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے پاکستان کو ڈبونے والے آج بھی آڈیوز اور ویڈیوز کی مدد سے اپنے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، آپ آڈیو ویڈیو سے اپنے ناپسندیدہ وزیراعظم کو ہٹا تو سکتے ہو آپ آڈیو ویڈیو سے اپنے پسندیدہ شخص کو اقتدار میں بھی لا سکتے ہو لیکن آڈیو ویڈیو سے ریاست کو نہیں چلا سکتے، ریاست جب ڈبو دی جائے تو باقی کیا رہ جاتا ہے۔جو آئین شکن ہیں وہ آئین کی آڑ میں وہ کام کرنے والے ہیں جس سے ریاست کو خطرہ ہو گا، بلیک میلنگ سے ریاست اور معیشت نہیں چلائی جا سکتی ،آج جنرل یحییٰ کا کردار عارف علوی ادا کرتے نظر آ رہے ہیںہم نے اپنی قربانی ریاست کیلئے دی تھی۔

 

آج ریاست کو اپنے لیے قربان کیا جا رہا ہے اسوقت ایک شخص کو سزا دینے کیلئے جو جے آئی ٹی بنی تھی وہ اب کیوں نہیں بن سکتی آج کے پانچ کرداروں کیلئے جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی ،ثاقب نثار ہو یا شیخ منیر یہ ایک داغ ہیں،قاضی فائز عیسیٰ، شوکت عزیز صدیقی، سیٹھ وقار ہمارے لیے فخر سے کم نہیں،کچھ گروپوں کو گلی کوچوں میں خونریزی کیلئے لانچ کیا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ تحقیقات غلام محمود ڈوگر کرے اور انصاف آپ کو ثاقب نثار دے جے آئی ٹی اس پر بننی چاہئیے کہ آٹا 35 روپے سے 100 روپے تک کون لے کر گیا،کیا آڈیو لیکس پرجے آئی ٹی نہیں بن سکتی ؟ ہمارے لئے ریاست اور آئین مقدم ہے ، ریاست کا آئین سب سے مقدم ہو تا ہے ،

 

ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیز ریاست اور اس کے بعد آئےن ہے ،عمران خان پرحملے کی تحقیقات ہو نی چاہیئے،جے آئی ٹی اس پر بننی چاہئیے کہ ڈالر کیسے اوپر گیاتمام کرداروں کے بے نقاب ہونے کے باوجود نواز شریف سے معافی کیوں نہیں مانگی جا رہی وہی ہدایت کار ہیں اور وہی لوگ اداکار ہیں جن کی وجہ سے 71 میں ملک ٹوٹاہم مقتول ہیں اور یہاں قاتل کو مدعی بنا دیا گیا ہے وہ اگر میر صادق اور میر جعفر کہے تو کوئی نوٹس نہیں لیا جاتاآج جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہدایت کاروں کی سہولت کاری سے ہو رہا ہے

 

ایک ادارہ اگر اسوقت اے پولیٹیکل ہے تو دو ادارے اب بھی سہولت کاری کر رہے ہیں ہمارے پاس معلومات ہے کہ فیض عام کیسے کیا جارہا ہے تو سویلین کو مکمل بااختیار کردوں تاکہ ملک چلایا جاسکے یا پھر سارے سر جوڑ کے بیٹھ جاو ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس معلومات ہے کہ فیض عام کیسے کیا جارہا ہے یا تو سویلین کو مکمل بااختیار کردوں تاکہ ملک چلایا جاسکے یا پھر سارے سر جوڑ کے بیٹھ جاو ورنہ کچھ نہیں بچے گا عمران خان پیٹرول لئے آگ پر تیل چھڑکنے کے لئے بے تاب ہے ہدایت کار اور سہولت کار عمران خان کو مکمل سہولت دے رہے ہیں2017 میں ہدایت کاری نے پاکستان کو سنبھالا دیا؟ نہیں دیا۔آج جو مہنگائی اور بے بسی ہے اس پر جے آئی ٹی بناؤ سابق جج کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنانی ہے تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں بناؤ حاضر سروس جج کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنانی ہے تو قاضی فائز عیسی کو سربراہ بنایا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker