اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چائنہ کٹنگ :ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی اپیل مسترد

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے چائنہ کٹنگ ، غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث افراد کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب اپیل مسترد قرار دے دی ہے۔

عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر ستار اعوان نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی میں کیس چل رہا ہے گواہ جمیل بلوچ کے جیل میں ہونےکی وجہ سے ٹرائل میں تاخیر ہورہی تھی،جسٹس اطہر من اللہ نے اس موقع پر پوچھا ٹرائل میں تاخیر کا زمہ دار کون ہے،نیب کا کام ہے اگر دوسری طرف سے تاخیر ہورہی ہو تو وہ عدالت سے رجوع کرے،

چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ ٹرائل میں تاخیر کے دوران نیب کا کوئی قصور نہیں تھا تو عدالت کو مطمئن کریں، نیب پراسیکیوٹر نے اس پر بتایا کہ ٹرائل میں 23 گوہان ہیں ایک گواہ کی وجہ سے ٹرائل کی آج بھی صورتحال وہی ہے،گواہ جمیل احمد بلوچ دوسرے کیس میں جیل کاٹ رہا تھا اب ریلز ہے چکا ہے،

 

جسٹس عائشہ ملک نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ اگر ایک گواہ پیش نہیں ہورہا تھا تو دیگر گوہان کے بیان ریکارڈ کئے جاتے،نیب کا اپنا نظام ہے مگر ٹرائل کے تاخیر پر درخواست تک دائر کرنے کی کوشش نہیں کی،جو کام نیب نے خود نہیں کیا سپریم کورٹ سے کروانا چاہتا ہے۔

 

عداکت عظمی نے اس موقع پر قرار دیا کہ 2017 کا کیس ہے اور سپریم کورٹ نے 2019 میں تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،چھے سال گزرنے کے باوجود ٹرائل مکمل نہ ہوسکا۔نیب نے ملزمان فہم الدین، عاطف، محمد فیرز اور سرفراز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker