اہم خبریں

آڈیو لیک معاملہ:رانا ثنا االلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، فیصلہ محفوظ

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آڈیو لیک معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا االلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدلیہ کو سکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،عدالت نے کہاکہ آپ پریشان نہ ہوں ہم اس کو سنبھال لیں گے ،سپریم کورٹ اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ آڈیو کہاں ہے ،کیا آپ نے درخواست کے ساتھ لف کی ہے؟عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس آڈیو کا فرانزک ہوا ہے ؟عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker