پاکستانتازہ ترین

چکوال:باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ،14افراد جاں بحق

چکوال(آئی پی ایس)کلرکہا انٹرچینج کے قریب سالٹ رینج میں باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث 14افراد جاں بحق جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہورجانیوالی باراتیوں کی بس کی بریک سالٹ رینج کے قریب فیل ہوگئی جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے بعد مخالف سمت سے آنیوالی دو کاریں بھی بس سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 3خواتین سمیت 14افراد جاں بحق جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چکوال کاکہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ٹروما سنٹر چکوال اور ٹی ایچ کیو منتقل کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے بس کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالاگیا ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker