اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت کیلئے درخواست مسترد

لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کا معاملہ ، عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کیلئے اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا ، عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی بارے لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست میں دستخط کی تصدیق کےلیے طلب کر رکھا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker