بین الاقوامی

دمشق پر اسرائیل کا میزائل حملہ

دمشق(آئی پی ایس)شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی بھی ہوئے جب کہ عمارت تباہ ہوگئی۔

حملے پر شام کی وزارت دفاع نے کہاہےکہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker