پاکستان

انٹیلی جنس سوشل میڈیاصارفین کے بجائے دہشت گردوں کا کھوج لگائے،شیریں مزاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت اور ریاست اپنی توجہ دہشت گردی کے خطرے پر مرکوز کریں، دہشتگردی پر توجہ دینے کی بجائے عمران خان اور ان کے حامیوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

کراچی پولیس آفس پر حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر افسوسناک اور قابل مذمت دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 3 بہادر پولیس اہلکار/رینجرز شہید ہوئے، انٹیلجنس کی ایک اور ناکامی تشویشناک ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اور ریاست اپنی توجہ دہشت گردی کے خطرے پر مرکوز کریں لیکن دہشتگردی پر توجہ دینے کی بجائے عمران خان اور ان کے حامیوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خصوصاً نوجوان ناقدین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر سوال کرنے کی ہمت کرتے ہیں، انٹیلی جنس کو دہشت گردوں کی کھوج لگانے کی ضرورت ہے، غیر قانونی ڈاکٹرڈ آڈیوز،ویڈیوز کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker