اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، عمران خان

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور انسداد دہشتگردی کے لیے ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker