اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف نہیں ،تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہےخواجہ محمد آصف

سیالکوٹ (آئی پی ایس)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔

 

کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا۔ اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔ کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا،

 

سکیورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر مکان میں متعدد افراد کو زخمی کرنے والا تیندوہ کس کا تھا، علم نہیں ہو سکا اس لئے بے نامی ایف آئی آر درج کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker